سراج الحق

فسلطین معاملے پر عالمی ضمیر اندھا،گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فلسطین سے متعلق حالیہ بیان میں عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فسلطین سے متعلق معاملے پر عالمی ضمیر اندھا،گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملوں نے غزہ کوایک بار پھرجنگ زدہ علاقہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے، فلسطین میں لوگ جل رہے ہیں اور گھر ملبے کے ڈھیر بن رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے