مریم نواز

جیل میں بیٹھا شخص نواز شریف کیخلاف سازش کا سہولت کار تھا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سازش کا سہولت کار تھا۔ جلسوں میں نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگاتا تھا مگر کبھی عدالت نہیں گیا۔ وہ شخص کسی کا انتقام نہیں بلکہ اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور جٹاں میں یوتھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کے عظیم جلسے کے بعد عوام سے بات کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو 21 اکتوبر کے تاریخ ساز جلسے کی مبارکباد اور شاباش۔ 21 اکتوبر کو سڑکیں چھوٹی پڑگئی تھیں، موٹروے چوک ہوگئی تھی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پورا پاکستان نواز شریف کے استقبال کےلیے آیا تھا۔ 21 اکتوبر کو پورے پاکستان میں ٹرانسپورٹ ختم ہوگئی تھی۔ لوگ ٹرینوں کے سامنے کھڑے ہوگئے تھے ٹرینوں میں بھی جگہ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلسہ گاہ آئے تو خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آئے۔ سوچا یہ وہ شخص ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس کی سیاست ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں کہا گیا کہ اس کی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ 21 اکتوبر کو کس شان سے واپس لائے۔ عوام جلسے میں اس لیے آئے کہ مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ لیا ہے۔ ن لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سیاسی سفر آسان نہ تھا۔ ڈھائی سال جیل کاٹی۔ نواز شریف نے 11 سال جلاوطنی کاٹی، آج بھی عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے