بجلی بحران

پنجاب بھر میں بجلی کا شدید بحران، شہری پریشان

لاہور (پاک صحافت) صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور سمیت صوبے بھرمیں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔  خیال رہے کہ لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) میں شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے۔ پریشان شہریوں کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی بحران جاری ہے، لیسکو حکام کے مطابق شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ کئی گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاہور شہر میں گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈڈ ہیں جس سےٹرپنگ مسائل کا سامنا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ لاہور کے کئی علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت پاور حکام  نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی کمی، پاور سروسز کو گیس، تیل نہ ملنے سے لوڈشیڈنگ بڑھی ہے، آئندہ دو تین روز میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ پاور حکام کاکہنا ہے کہ گرمی سےطلب کئی گنا بڑھی لیکن حالات قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے