مریم نواز

کوئی کسی بھی جماعت سے ہو، گالی گلوچ کا کلچر اچھا نہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی کسی بھی جماعت سے ہو، گالی گلوچ کا کلچر اچھا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا پنجابی بولیں، دل چاہتا ہے کہ پنجابی کو بطور مضمون متعارف کرائیں تاکہ ہمارے بچے اسے سمجھیں اور بولیں۔ جب آپ اپنی زبان سے دور ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے روٹ اور ثقافت سے ہی الگ ہو جاتے ہیں، پھر مثال یہ بن جاتی ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بول گیا۔ آج کل بھی ایسا ہی ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب دل والوں کی دھرتی ہے، آپ بھی دل والے ہیں میں بھی دل والی ہوں، پنجاب کی دھرتی نے 5 دریاؤوں کو اپنے سینےمیں سمیٹا ہوا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ ہمارے کلچر میں عزت و احترام کا کلچر ہوا کرتا تھا، اس میں دوسروں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو عزت دیا کرتے تھے، یہ مشہور تھا کہ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، افسوس ہے کہ ہم ان روایات کو بھولتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے