مریم اورنگزیب

عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں، چھٹی والے دن امیگریشن، ایف آئی اے ، نیب کے دفاتر کھولے گئے، یہ معاملہ اب شہباز شریف یا مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ لاہور ہائی کورٹ اور حکومت پاکستان کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات سے انحراف کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شہباز شریف کو روکنے کے لیے سمری سرکولیٹ کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کے کنڈیکٹ اور ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جمہوریت، پاکستان اور عدلیہ کے لیے خوف ناک مرحلہ ہے، عدالت کو عمران خان، شہزاد اکبر اور وزارت داخلہ کو بلا کر پوچھنا چاہیے کہ کیوں عید والے دن غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی۔ کیا حکومت توہین عدالت دانستہ طور پر کر رہی ہے؟ شہباز شریف کو ایئر پورٹ پرروک کر توہین عدالت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے