فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کو اٹھاون ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

کراچی (پاک صحافت) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کو پی پی رہنما قادر مندوخیل کی جانب سے اٹھاون ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو اٹھاون ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نے منتخب نمائندے کو تھپڑ مارا اور غلیظ زبان استعمال کی، پروگرام میں فردوس عاشق نے قادرخان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے۔

پی پی رہنما قادر مندوخیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ 58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں، ان کا قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے