فیصل کریم کنڈی

ٹائگرز فورس کے اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا بولا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ رات کو پولیس کی وردی میں ملبوس ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا بولا۔  فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ  ہم آج واضح کرتے ہیں کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر اور گولی کا جواب توپ سے دیں گے، مراد سعید سمیت دیگر وزرا خاموش رہیں، اپنی زبانوں کو لگام دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزراء کے نام پیغما میں کہا کہ مراد سعید سمیت دیگر وزراء خاموش رہیں اور اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ  ہاؤس اینڈ لائبریری کا چیئرمین ڈپٹی اسپیکر ہوتا ہے، رات کو ٹائیگرز فورس کے لوگ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر انہوں نے لاجز پر دھاوا بولا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوان مزید کہا کہ ہم نے چچا جواد کے تذکروں کو شروع کیا تو میرے سلطان ڈرامے سے زیادہ قسطیں آجائیں گی، میرے خیال سے مراد سعید جیسے لوگ چاچا جواد جیسی زبان ہی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گر یہ اسلام آباد میں جلسہ کریں گے تو پھر ہم بھی جلسہ کریں گے، دیکھتے ہیں کس کے پاس کتنے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے