مریم نواز

عمران خان جیسا بزدل انسان کشمیریوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز

شاردہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا بزدل انسان کشمیریوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔ کشمیریوں کا لیڈر و سپہ سالار نواز شریف تھا اور رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر کشمیری کے دل میں بستے ہیں، مجھے یہاں ہر شخص میں نواز شریف نظر آرہا ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی خالص کشمیری ہیں۔

اپنے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ عمران خان کا نام لینے پر چینی اور آٹے کی قطاریں ذہن میں آتی ہیں۔ 2018 میں عمران خان نے بلے کے نشان پر انتخابات چوری کیے تھے، عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی، چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے