فرح گوگی

فرح گوگی کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر، ایک سال میں 52 کروڑ روپے جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) کی بینک اسٹیٹمنٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرح گوگی کے اکاونٹس میں ایک سال کے دوران 52 کروڑ روپے سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں۔ 2 جنوری 2019 کو ایک کروڑ روپے جمع کروائے گئے جبکہ اسی سال 2 اپریل کو 60 لاکھ اور 18 اپریل کو دوبارہ 60 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

3 جنوری 2020 کو 2 کروڑ اور 5 جنوری کو مزید ایک کروڑ، اسی سال 8 جنوری کو 98 لاکھ، 3 فروری کو 3 کروڑ روپے، 20 اگست 2020 کو اکاونٹ میں 2 کروڑ جبکہ 24 اگست 2020 کو 2 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ 4 ستمبر 2020 کو ایک کروڑ 50 لاکھ جبکہ 16 ستمبر کو 2 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔

خیال رہے کہ فرحت شہزادی کیخلاف پی ٹی آئی دور حکومت کے دوران بیورو کریسی کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے