سراج الحق

آئی ایم ایف کا ہدف پاکستان کو کنگال کرنا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مقصد پاکستان کو کنگال کرنا ہے جس کے لئے پی ٹی آئی حکومت سہولت کاری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نالائقی، نااہلی کے بحر بے کراں کی مسافر ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ منی بجٹ کے ذریعے معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا۔ حکومت نے عوام کے وسائل منی مائز اور مسائل میکسی مائز کر دیے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں حکومت کی نااہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا۔ ہر نیا دن حکومت کی طرف سے عوام کے لیے نئی آزمائش کی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ وزیراعظم کے قوم سے وعدے اور اعلانات سو سے زائد یوٹرنز کے نیچے دب چکے۔ اگر پارلیمنٹ آئی ایم ایف ڈیمانڈ ایکٹ منظور کرتی ہے تو ملکی خودمختاری خطرے میں پڑ جائے گی، ترامیم ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ویژن ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے