عمران خان

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت 11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد ملزموں میں عمران خان، سیف اللہ نیازی، فنانشل ٹیم کے ارکان، سردار طارق، سید یونس، عامر کیانی، طارق شفیع، نجی بینک کا منیجر شامل ہے، پی ٹی آئی کیخلاف مقدمے میں اظہر طارق، طارق شیخ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاﺅنٹ بنایا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فارن ایکس چینج ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی، ملزم اکاونٹ کے بینی فشری ہیں، تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق بینک منیجر نے غیرقانونی اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی، بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے 21 لاکھ ڈالر آئے، ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے