نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد کا دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔ وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے، سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ گوہر اعجاز نے یہ بیھ کہا ہے کہ جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ٹانک میں فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

ٹانک (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے