الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022 کو ختم ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے، انتخابات کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے۔

ذرائع کے مطابق نمائندہ پنجاب حکومت نے کہا کہ ڈرافٹ رولز کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں رکھے جائیں گے، رولز کی منظوری کے بعد ان کی کاپیاں الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرواچکا یا کروانے والا ہے، اسلام آباد الیکشن شیڈول دے چکا ہے، صرف پنجاب باقی ہے جہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے