اسحاق ڈار

ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ اسحاق ڈار

واشنگٹن (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت  ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ میں مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کی حکومت بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے، وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے