رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کا ابتدائی پلان بتا دیا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کا ابتدائی پلان بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینارِ پاکستان جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینارِ پاکستان سے ہوگا، مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے