یوسف رضا گیلانی

فارن فنڈنگ سے بنائی گئی پارٹی امپورٹڈ پارٹی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ سے بنائی گئی پارٹی امپورٹڈ پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پارٹی ڈسپلن کے تحت مجھے مدعو کیا ہے۔ پارٹی فیصلے کے بعد ہم مل کر الیکشن کمپین کررہے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے علی موسیٰ گیلانی کو این اے 157 میں نامزد کیا گیا ہے، یہ بہت اہم الیکشن ہے، اس لئے آپ تیر پر مہر لگائیں۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان کے جھوٹے بیانیہ سے ہے، اگر آپ یہاں سے جیت کر نکلیں گے تو عمران خان کا بیانیہ مکمل ختم ہوجائے گا جبکہ عمران خان اپنا ساتھ دینے والوں کو بھی غدار کہتے ہیں۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے موقع پر ساتھ نہ دینے والوں کو برملا غدار کہا جبکہ ایسے عظیم لوگوں کے بارے غداری کا لقب دینا ان کو زیب نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کوئی عدم اعتماد کامیاب ہوا؟ جبکہ ان کے خلاف دو مرتبہ عدم اعتماد کامیاب ہوا اور یہ سب ان کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ وفاقی وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے