ٹرمپ اور غنی

اشرف غنی انتہائی مکار شخص ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک {پاک صحافت} سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے انٹرویو میں سابق اور مفرور افغان سربراہ اشرف غنی کو ’حد درجہ مکار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’قتل کرکے بھاگ گیا‘۔ خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار آج فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان اور افغان حکومت سے اپنے دور میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی بتایا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے افغان طالبان رہنما، ملا عبدالغنی برادر اخوند پر واضح کردیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا اس بات سے مشروط ہوگا کہ افغانستان میں امریکیوں اور اتحادیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔ صدر اشرف غنی کے بارے میں ٹرمپ کی رائے بہت سخت تھی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ طالبان افغان حکومت سے معاہدہ طے کریں، اب سچ کہوں تو، مجھے اشرف غنی پر کچھ زیادہ بھروسہ نہیں تھا۔

میں نے کھلم کھلا کہا تھا کہ میرے خیال میں اشرف غنی انتہائی مکار ہے۔ وہ سارا وقت امریکی سینیٹروں کے ساتھ کھانے پینے اور ان کی حمایت حاصل کرنے میں لگا رہتا تھا۔ ٹرمپ نے اضافہ کیا، ’’سینیٹر اس کی جیب میں تھے اور یہ ہمارے لیے بہت بڑا مسئلہ تھا۔

لیکن میں نے کبھی اسے پسند نہیں کیا،کئی مختلف حوالوں سے وہ قتل کرکے فرار ہوگیا۔‘‘ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی۔انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اشرف غنی کا طرزِ زندگی (لائف اسٹائل)، اس کے مکانات اور جہاں وہ رہتا ہے، سب کچھ نہایت پرتکلف تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے