ایف آئی اے

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ

کراچی (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کیس میں ملوث پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لیے بیرونِ ممالک سے غیر قانونی طور پر رقوم پاکستان منتقل کرنے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے عہدے دار اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دست راست طارق شفیع کے گھر پر ان کی گرفتاری کے لیے اسٹیٹ بینک سرکل حکام نے چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی، طارق شفیع اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے، تاہم اس ضمن میں کارروائی کا عمل جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں اس سلسلے میں 5 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 14/2022 درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے