مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان کو قوم کے ساتھ سنگین مذاق قرار دے دیا

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دوائیوں سے متعلق بیان کو سنگین مذاق قرار دے دیا۔  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہ 100 فیصد مہنگائی کر کے 30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدرے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دواؤں کی قیمت میں اضافے سے متعلق فواد چوہدری کا بیان بے حسی کی انتہا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ  قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں ن لیگ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب استعفیٰ دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، عوام کو اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔ رہے کہ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے