بلاول بھٹو زرداری

غیرجمہوری حکومت کوہٹانے کیلئے جمہوری ہتھیاراستعمال کرینگے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری حکومت کوہٹانے کیلئے جمہوری ہتھیار استعمال کرینگے، ہم نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جو کامیاب ہوگا، عمران خان نے قومی اسمبلی میں ہماری تقریر کا آج تک جواب نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سلیکٹڈ کے خلاف مخالفین سمیت سب کے پاس گئے، سب کو کہا آئیں ملکر حکومت کا مقابلہ کریں۔ ہم وہ جماعت نہیں جو عدلیہ پر حملہ کر کے کہے انہیں نکالو، وہ جماعت بھی نہیں جو دوسرے اداروں کو کہیں کہ انہیں نکالو، ہم پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنے والی جماعت نہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کوپہلے دن ہی سلیکٹڈ کہہ دیا تھا، ملکی تاریخ میں اتنا معاشی بحران پہلے کبھی نہیں آیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کوعوام کے سامنے لہراتے تھے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہی انہیں سب سے کرپٹ قراردیا۔ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹ اور دھوکا تھا، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن غریب کے سر سے چھت چھین لی، حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے