امریکہ

امریکا: کیپیٹل ہل اور کانگریس کے دفاتر کی عمارت کے باہر مبینہ کار حملہ

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکا کے کیپیٹل ہل اور کانگریس کے دفاتر کی عمارت کے باہر مبینہ کار حملے میں 2 پولیس افسران سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا اور حکام نے تفتیش بھی شروع کردی۔

خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار کے حملے میں دو افسران کے زخمی ہونے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دو افسران سمیت تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیپیٹل ہل کی مثالی عمارت کے باہر مبینہ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچی جہاں تین ماہ قبل 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا۔

پولیس نے کیپیٹل ہل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے اور آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

جائے وقوع پر ایک ہیلی کاپٹر نے فضائی نگرانی شروع کردی اور مبصرین کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی، اسی طرح ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو زخمیوں کو ایمبولینس میں بٹھا کر منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ احتجاج

امریکی یونیورسٹیوں میں بغاوت؛ طلباء چاہتے کیا ہیں؟

(پاک صحافت) نوجوان اور بوڑھے امریکیوں کے درمیان نسلی فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ماہرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے