راجہ پرویز اشرف

ہم ستائیس کو نکلیں گے اور اکیلے نکلیں گے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز  پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول صاحب نے فیصلہ کیا ہم ستائیس کو نکلیں گے اور اکیلے نکلیں گے، جب عوام نکلتی ہے تو حکومت کی گرفت کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے، یہ جو سوشل میڈیا پر ہم کو گالیاں دی جاتی ہیں وہ اسی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین بلاول نے پیپلزپارٹی کے لیے انیشیٹیو چھینہ ہے، اب تئیس مارچ کا تو پتہ نہیں ہر جگہ ستائیس فروری کی بات ہو رہی ہے جو دس بارہ دن بعد ہے۔ ساڑھے تین سال ہو گئے ، یہ لوگ کہتے تھے سو دن میں سب بدل دیں گے، مہنگائی ختم کر دیں گے وزیراعظم کہتے تھے، دوسرے ملکوں سے یہاں لوگ نوکری کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پی پی کارکن کو اپنے نظریے سے نہیں ہٹا سکی، ہم نے اپنے ورکرز کو کیا سمجھانا ہے، ہم تو خود آپ سے سمجھتے ہیں، یہ لانگ مارچ عام مارچ احتجاج یا سفر نہیں ہے۔ حلقہ این اے133 کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہے، پی ڈی ایم نے تئیس مارچ کو احتجاج کا اعلان کیا ہر جگہ پہ یہ بات ہو رہی تھی، پی ڈی ایم نکل رہی ہم کہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے