بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا پرانے سیاستدانوں سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ

چترال (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرانے سیاستدانوں سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ یہ حکومت بنا کر اپنی ذاتی دشمنیاں پوری کریں، یہ حکومت میں آ کر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جس سمت میں ہمارا ملک چل رہا ہے اس سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہو گا، پرانے سیاست داں جس طرح سے سیاست کر رہے ہیں عوام کی تکالیف مزید بڑھیں گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے، پرانے سیاستداں سیاست چھوڑیں، گھر یا مدرسے میں بیٹھ جائیں اور دعا کریں، پرانے سیاستداں کتنا کام کر سکیں گے؟ یہ آنے والے کل کی نہیں سوچتے، اعتراض پرانے سیاستدانوں پر نہیں بلکہ 70 سال پرانی سیاست کرنے پر ہے، پرانے سیاستدانوں کی 70 سال پرانی سیاست کرنے سے ملک کو نقصان ہوا ہے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جب پہلی بار وزیرِ اعلیٰ بنایا گیا تو ان کی عمر کیا تھی؟ جب بے نظیر بھٹو پہلی وزیرِ اعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی؟ عمران خان کی حکومت بنی تو ٹک ٹاک کی حکومت تھی، جب نواز شریف کی حکومت بنتی ہے تو اشرافیہ کی حکومت ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آصفہ بھٹو چترال سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ سے پوچھوں گا، اس کو مناؤں گا کہ وہ چترال کی نشست سے الیکشن لڑیں، پیپلز پارٹی کا چیئرمین ہوں چاہتا ہوں کہ وفاق میں جیالا وزیرِ اعظم بنے، جیالے وزیرِ اعظم سے زیادہ مجھے خیبر پختون خوا کی حکومت چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے