شیری رحمان

غیرت کے نام پر لڑکی قتل، شیری رحمٰن کا ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث لڑکی کے ورثاء، جرگے کے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہستان میں 2011ء میں 5 لڑکیوں کو ایسے ہی ایک واقعے میں قتل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 2012ء اور 2013ء میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر نے مزید کہا کہ آئین اور ریاست اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتے۔ خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالیس میں ایڈیٹڈ تصویروں کی وجہ سے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے