پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے۔ خیال رہے کہ آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے پی او ایف آفیسرز اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی کےلیے کام جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کےلیے ضروری ہے۔ قومی ترقی کا راستہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنانے میں ملک کی سلامتی اور معیشت میں پی او ایف کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف کو مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پی او ایف کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پی او ایف کی برآمدی صلاحیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے