شہباز شریف

بلوائیوں کو اکسانے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوائیوں کو اکسانے والوں کو ہرصورت کٹہرے میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ایچ کیو، میانوالی ایئربیس کی طرف رخ کیا گیا، شہیدوں اور غازیوں کے گھروں میں بلوے کیے گئے، شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی، فوجی جوانوں نے 1965 کی جنگ، ضرب عضب، اے پی ایس میں جانیں قربان کیں، جنہوں نے یہ تباہ کن کارروائیاں کیں وہ دہشت گردوں کے زمرے میں آتے ہیں، ان کارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہیدوں، غازیوں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے قابل نہیں، کچھ بھی کرلیں قوم ان کا قرض ادا نہیں کرسکتی، یہ سب ان کے ساتھ کیا گیا جو وطن کی خاطر اگلے جہان چلے گئے، جناح ہاؤس صرف عمارت نہیں، اس پر لہو سے عبارت لکھی گئی تھی، اس طرح کا دلخراش منظر کبھی کسی پاکستانی نے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ان واقعات کے باعث ہمارے سر شرم سے جھک گئے، پاکستان کا ازلی دشمن بھی ایسا گھناؤنا کام کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، ملزمان کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرکے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افسوسناک واقعات میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جرم کرنے والا بچ کر نہیں نکلے گا، قانون اپنا راستہ بنائے گا، گناہ گاروں کو سزا ملے گی تو کوئی ایسا کرنے کا نہیں سوچے گا جبکہ بے گناہوں کو کسی صورت تنگ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے