فلم

شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’’چوہدری‘‘ کا ٹیزر ریلیز

کراچی (پاک صحافت) سندھ پولیس کے انکاؤنٹر اسپیلشسٹ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’’چوہدری‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ معروف ہدایت کار عظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔ کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار کے مطابق فلم میں چوہدری اسلم کی زندگی کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والے خاص واقعات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم کو اس طرز پر بنایاجارہا کہ جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پاکستان سے باہر بھی لوگ دیکھیں گے۔ جب کہ فلم میں اداکاروں کو تربیت دینے کے لیے باقاعدہ پولیس کے اسپیشل سروس یونٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے