شازیہ مری

اپوزیشن کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے بس فیصلہ کرنے کی دیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تو باعزت طریقے سے مستعفیٰ ہوتے لیکن کوئی باوقار کام ان کی قسمت میں لکھا ہوا ہی نہیں ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے، اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیل ملز سے برطرف کیے گئے ملازمین کی بددعاؤں کی لپیٹ میں آچکے ہیں، نااہل وزیراعظم نے لاکھوں غریبوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کا قول سچا ثابت ہوچکا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے