مولانا فضل الرحمن

امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ و متفقہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔ پی پی کے ساتھ معاملات کو مل جل کر حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پی ڈی ایم کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا حق مسلم لیگ ن کا ہے اور تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔

دونوں رہنماوں نے اختلافی مسائل و معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے اپنے کارکنوں اور ترجمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے