حمزہ شہباز

جب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی عمران نیازی حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی ہے عمران نیازی اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں، وہ عوامی جلسوں میں اوٹ پٹانگ باتیں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب جہاز میں لوگوں کو بھر کر لایا جاتا تھا تب عمران خان کو ان ارکان کے ضمیر کی آواز اچھی لگتی تھی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے چار سال ان کی بد تمیزی، جھوٹ اور جھانسوں کو برداشت کیا۔ کیا ان چار سالوں میں پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر بنا؟، یہ جلسوں میں عوام کو دھمکیاں دیتے ہیں، انہیں اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہئے، ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اناء کا بت توڑ دیں، جب یہ کہتے تھے کہ میں ان کو گھسیٹوں گا تو اللہ دیکھ رہا تھا، میرا خیال ہے کہ عمران نیازی عوام کی پکڑ میں بعد میں آئیں گے، وہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے