مراد علی شاہ

172 سے زائد لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی 172 سے زائد ممبران حمایت کریں گے، اگر یقین نہیں آرہا تو آج ہی اجلاس بلاکر ووٹنگ کروالیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت ہفتے 10 دن میں آر ہی ہے،۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں، ایسا ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرالیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہے ہم ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 172 سے زائد لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد 28 مارچ سے آگے نہیں جا سکتی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طنزیہ کہا کہ ” عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہیں اس لیے لوگ تو آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے