آپریشن

ژوب میں آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید

ژوب (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا۔ علاقے کی مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کے ایک گروپ کو صبح روکا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، دہشتگرد کے پی میں گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے