عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اس حوالے سے ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مصر کے فلکیاتی کلینڈر پر عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی، عرفہ کے روز مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس سال  حج کا آغاز  26 جون کو متوقع ہے۔ فلکیاتی کلینڈر کے مطابق عید الاضحٰی کے چاند کی پیدائش شوال کی 29 تاریخ 1444 بروز بدھ 28 جون کو مصر اور قاہرہ کے وقت کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

واضح رہے کہ جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں میں   سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے