شرجیل میمن

ایک شخص کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک تکلیف میں ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن نے وزیر اعظم عمر ان خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک تکلیف میں ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام کا احتجاج فطری ہے، عوام خود سڑکوں پر نکلے ہیں اور چاہتے ہیں اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا، احتجاج کے دوران پی پی رہنما  پر شرجیل میمن نے کارکنوں سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، نااہلی اور بیروزگاری کا طوفان ہے۔ عوام چاہتی ہے کہ فوری عمران خان استعفیٰ دیں اور نئے الیکشن کرائے جائیں، نااہل حکمران کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہیہ بھی کہا کہ آج کا احتجاج عمران خان کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا، بلاول بھٹو زرداری صاحب جب اگلی کال دیں گے تو عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایک شخص نے ملک کو دنیا بھر میں اکیلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے