وزارت اعلیٰ

وزارت اعلیٰ کے عہدے کی جنگ، ترین گروپ کا ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کی جنگ میں جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ہمایت کرتے ہوئے ان کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے رکن سعید اکبر نوانی  کا کہنا ہے کہ ترین گروپ میں کسی بھی معاملے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے جاری جنگ میں  ترین گروپ بھی اپوزیشن کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے رکن سعید اکبر نوانی واضح کیا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد کھڑے ہیں اور ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ ترین گروپ صرف نون لیگ کو ووٹ دیگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا ہے۔ اس صورتحال کی پیش نظر اس عہدے کے لئے 2 امیدوار سمانے آئے ہیں جن میں سے ایک مسلم لیگ(ق) اور ایک مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے