بلاول

این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے اور حکّام ہمہ وقت چوکس رہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بارش اور سیلاب کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے اور حکّام ہمہ وقت چوکس رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بارشوں میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سفر سے اجتناب کریں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں تشویش کا مختلف علاقوں میں بارش کی صورتحال پر کہنا ہے کہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔ انہوں اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ گزشتہ ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی آج بھی ایک بڑی تعداد مدد کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں لاکھوں گھر اور انفراسٹرکچر تباہ ہوا جس کی بحالی کا کام اب بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے