شیری رحمان

عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 17اعشاریہ 37 فیصد ہوچکی ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کرسکے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹری شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن ترمیمی بل بلڈوز کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے سب بحران ختم کردیئے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ریلیف پیکج کا کیا ہوا؟ ریلیف پیکج عوام کو ملا یا اتحادیوں اور ناراض ارکان کو چلا گیا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے