سامسنگ نے اپنے مقبول ٹون کی اینی میٹڈ ویڈیو جاری کردی

لاس اینجلس  (پاک صحافت) سامسنگ کی جانب سے کمپنی کی مقبول ٹون کی اینی میٹڈ ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔  یاد رہے کہ سام سنگ کی ایک مشہور رنگ ٹون اوور دی ہورائزن دنیا بھر میں مقبول ہے اور ہر سال اس میں کچھ تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ اب اس میں بعض تبدیلیاں کرکے اس کی اینی میٹڈ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق یہ قدرے تبدیل شدہ رنگ ٹون اس سال لاس اینجلس کے مشہور کمپوزر کائفر شیکلفورڈ نے بنائی ہے۔ اب ایسے سام سنگ گیکسی ایس 22 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس بار رنگ ٹون کو خصوصی پزیرائی بھی ملی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس کی اینی میشن بھی معمولی فنکار نے نہیں بنائی۔  اس اینی میشن کے خالق فِل بیڈریو ہیں جو گرامی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کی تھیم کا نام نئی دنیا رکھا گیا ہے جو عالمگیر وبا کے بعد دنیا کو ایک نئی امید دلاتی ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کو وبا سے پہلے کی دنیا میں مسرور اور بے فکر دکھایا گیا ہے۔ سام سنگ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کو ایک امید دلانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئی رنگ ٹون اور اینی میشن پر کافی محنت کی گئی ہے۔ موسیقی اور اینی میشن میں دنیا کے ممتاز تخلیق کاروں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے