سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں طالبان سے حکومتی بات چیت کے خلاف قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے حکومتی بات چیت کے خلاف قرارداد منظور کر دی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے قاتلوں سے بات چیت کرنے سے پہلے تمام اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا۔ حکومت نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف قرار داد منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکنِ پیپلز پارٹی قاسم سومرو نے کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردی سے ملک کے عوام نے نقصان بھگتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور تحریک انصاف کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔ تاہم شور شرابے کے باوجود کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی، جبکہ اپوزیشن کی قرار داد پیش نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے