رانا ثناءاللہ

عوام نے فتنہ فساد مارچ کو بری طرح سے مسترد کردیا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران نیازی کے فتنہ فساد مارچ کو بری طرح سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی قومی اداروں، قومی یکجہتی یا ریاست کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو یہ چیزیں معاف نہیں ہوسکتیں، یہ کوئی لانگ مارچ نہیں آرہا، 2 صوبے وفاق پر حملہ کررہے ہیں، یہ احتجاج دو حکومتیں کروا رہی ہیں، ورنہ تو لوگ نظر نہ آئیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو پر زور طریقے سے کہتا ہوں کہ فوری طور پر قومی شاہراہوں کو کھلوائیں، عوام سے وفاقی حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں، پورے پنجاب اور کے پی میں چند ہزار لوگ احتجاج کررہے ہیں، پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے کہ راستوں کو کھلا رکھیں، آج تیسرا دن ہے، کروڑوں لوگ چند سو شرپسندوں کی وجہ سے خوار ہورہے ہیں، یہ فسادی احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کرکے بیٹھے ہیں، آج وفاقی حکومت نے کے پی اور پنجاب کی ذمہ داری لگائی ہے، صوبائی حکومتیں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں ورنہ اس کے سنگین آئینی نتائج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے