سی ٹی ڈی

اسلام آباد پولیس نے متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کو غلام سرور خان، زلفی بخاری اور واثق سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مل گئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماوں علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک پہلے ہی اسلام آباد پولیس کو دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھول سکتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں روزمرہ کا کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے اور ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔ تاہم عمران خان پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم ٹو کو دونوں اطراف سے بند کردیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے