رانا ثناءاللہ

نوازشریف کی واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں، ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی آزمودہ اور تجربہ کار قیادت میں ممکن ہے۔ عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر عوام معمار پاکستان کا ایک فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ نواز شریف عوام کو مہنگائی، غربت، بیروزگاری، مشکلات سے نکالیں گے۔ پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں عوام کی شرکت ثبوت ہے مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اس کو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے، عوام انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے