بچہ

روتے بچے کو چپ کرانے کا سائنسی طریقہ

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ایسا آسان طریقہ کار بتایا ہے جس سے نہ صرف روتے بچے کو چپ کرایا جاسکتا ہے بلکہ سلایا بھی جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں جاپان اور اٹلی میں بچوں کو خاموش کروانے کی حکمت عملی پر کام کیا گیا۔ اس تحقیق کے محققین کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس تحقیق کے بعد والدین بالخصوص ناتجربہ کار ماں باپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جاپان میں دماغی سائنس سے متعلق ادارے ریکین سینٹر فار برین سائنس کے ایک سینئر مصنف کومی کوراودا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنے 4 بچوں کی پرورش کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت تک مذکورہ نتائج کے بارے میں معلوم نہیں تھا جب تک کہ انہوں نے اس تحقیق کے اعداد و شمار کو دیکھا نہ لیا۔ اس سے قبل تحقیق کرنے والی ٹیم نے دودھ پلانے والے ممالیہ جانوروں پر تحقیق کی تھی جن کے بچے خود اپنا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہوتے، ان جانوروں میں چوہے، کتے، بندر اور دیگر شامل ہیں۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جب یہ جانور اپنے بچوں کو اٹھا کر چلتے تھے تو ان کے بچے خاموش اور پرسکون ہوجاتے تھے۔ اس تحقیق کے نتایج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بچہ رو رہا ہو تو اسے گود میں اٹھا کر 5 منٹ تک چہل قدمی کریں اور پھر 8 منٹ تک اسے کندھے سے لگا کر بیٹھے رہیں، وہ 13 منٹ میں میٹھی نیند سو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے