مراد علی شاہ

عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت سے تنگ آچکے ہیں جبکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ الیکشن کمیشن سے فروری/ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے، وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے