محمد زبیر

عمران خان اور شیخ رشید کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔ محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلسل ناکامی کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست سے عمران خان اور شیخ رشید کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس کی طرف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی تضحیک اداروں کی شیخ رشید کررہا ہے اتنی کوئی نہیں کرتا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ادارے 20 برس کی پالیسی بنائیں کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا ہے اور نواز شریف کو باہر رکھنا ہے۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو بہت خطرناک ہے، یہ اداروں کا تو کام ہی نہیں، دراصل پی ٹی آئی کی قیادت کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا عمران خان گھبرا کر عوام میں جاکر نوازشریف سے متعلق بیان دیں، ہم کیسز لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے، رانا شمیم نے حلف نامے سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے