کاجول بالی وڈ اداکارہ

بچوں سے ہر وقت پیار کرنا ممکن نہیں، بالی وڈ اداکارہ کاجول

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچوں سے ہر وقت پیار کرنا ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ بھی یقینی طور پر ہر وقت اپنے بچوں سے محبت نہیں کرپاتے۔ کوجول کے مطابق آپ صرف والدین سے یہ سوال کرسکتے ہیں کیونکہ اگر آپ والدین ہیں تو آپ کو یہ سمجھ آجائے گی کہ یہ یقینی طور پر سچ نہیں ہے، کاجول کا کہنا ہے کہ اگر آپ 60 فیصد مینیج کرپاتے ہیں تو آپ کا بچوں کے ساتھ ایک بہترین رشتہ ہے اور اگر حصہ 40 فیصد ہے تو وہ غصے کا اظہار کریں گے لہٰذا 60 فیصد بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بالی وڈ کی میگا اسٹار کاجول نے بتایا کہ معاشرے میں مائیں ایک خانے میں قید ہیں اور جب وہ اس خانے باہر آجائیں تو انہیں باآسانی جج کرلیا جاتا ہے، اگر آپ اپنے بچوں کے لیے کھانا نہیں بناتیں اور انہیں اسکول سے لینے نہیں جاتیں تو آپ ایک بری ماں ہیں ،اگر آپ بچوں کی ایک پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں شرکت نہیں کرتیں تو آپ ایک بری ماں ہیں، یہاں بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کو ایک بری ماں بناتی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو آپ کو ایک اچھی ماں بنائے۔

واضح رہے کہ ایک اور انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی ماں کے ساتھ کبھی بغاوت نہیں کی، میرا ان کے ساتھ انتہائی حیرت انگیز رشتہ رہا، انہوں نے میری زندگی میں جو کچھ بھی کیا ، ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے کیا انہوں نے مجھے ایسے سمجھایا جس طرح میں سمجھ سکتی ہوں، چاہے پھر وہ میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہو یا پھر انہیں کام پر جانا ہو یا بطور ورکنگ وویمن کوئی  بھی فیصلہ ہو‘۔ یاد رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے