پی ٹی آئی

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات میں شدت آگئی ہے، کئی افراد پر ٹکٹس فروخت کرنے کا الزامات۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارباب محمد علی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاہم میئر پشاور کی نشست کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے، گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے