ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ ایمل ولی خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اے این پی قائدین شرکت کریں گے اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے