کنور دلشاد

فیصل واوڈا بھی تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل ووڈا بھی جہانگیر ترین اور نواز شریف کی طرف تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتا ہے تاہم یہ فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا جو ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ اب تاحیات نااہلی کا سوال ہے اس پر الیکشن کمیشن اور عدالت فیصلہ کرے گی اس حوالے سے تمام اختیارات عدالت کے پاس ہیں۔

سابق سکیریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے