شیاؤمی

چینی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے گیمنگ کے لیے جدید ترین فون لانچ

کراچی (پاک صحافت) چین کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی  نے گیمنگ کے لیے جدید ترین فون لانچ کردیا ہے۔ ریڈ می کے 50 پروکے نام سے لانچ کیے جانے والے اس فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی تیار کردہ 6.67 انچ کی  OLED اسکرین ڈولبی ویژن ڈسپلے کے ساتھ گیم کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤمی کے اس فلیگ شپ ماڈل میں 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ، HDR10+ سپورٹ اور پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس Victus دیا گیا ہے۔ ریڈ می کے 50 پرو کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری 120 واٹ کی  فاسٹ چارجنگ کی بدولت محض 19 منٹ میں سوفیصد چارج ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ 120ہرٹزریفریش ریٹ، 6.67 انچ OLED ڈسپلے کے ساتھ 1440X3200 پکسلز کا امتزاج بہترین گیمنگ ایکسپیرنس دیتا ہے۔ ریڈ می کے 50 پرومیں شیاؤ می کے آپریٹنگ سسٹم MIUI 13 کے ساتھ 4 این ایم کا میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 8100 ایس او سی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ 12 جی بی ریم کے ساتھ گیمنگ میں بہتری کارکردگی دکھا تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے